Qaumi Akhbar

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو جواب دیدیا

آپ اور مداحوں کی ہمت افزائی کی وجہ سے کامیابیاں ملیں، ثانیہ مرزا

شعیب ملک نے اہلیہ کی ریٹائرمنٹ پر ان کی تعریف کا بیان جاری کیا تھا

کراچی ( اسپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دو دن بعد اپنے شوہر کے تحسین آمیز ٹوئٹ کا جواب دے دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے گرینڈ سلم کیریئر کے اختتام کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ اسپورٹس ویمن کے لیے ایک بہت بڑی امید ہیں، آپ نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے۔ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شکریہ، یہ سب آپ اور میرے مداحوں کی ہمت افزائی کی وجہ سے ممکن ہوا، انیوںنے ساتھ ہی خوشی والا ایموجی بھی شیئر کیا۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے اپنے ا?خری گرینڈ سلم ا?سٹریلین اوپن میں شرکت کی تھی، ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کو مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں شکست ہوئی۔ثانیہ مرزا کیریئر کا ا?خری انٹرنیشنل ایونٹ فروری میں دبئی میں کھیلیں گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version