جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کی سالانہ تقسیم ایوارڈز تقریب

ایک ایسے وقت میں جب مایوس فضا ہونے اور حالات خراب ہونے کا تاثر دیا جارہا ہو اس طرح کی پروقار شاندار تقریب کاانعقاد کیا جانا قابل تعریف عمل ہے،گورنرسندھ

کراچی کے حالات امن و امان اور کاروباری اعتبار سے بھی سازگار ہیں،عظیم الشان تقریب کرنے پر جی ایف ایس کے سی ای او عرفان واحد اور ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،کامران ٹیسوری

جی ایف ایس نے حالیہ چند برسوں میں تعمراتی صنعت میں ایک منفرد مقام بنایا ہے اور آلاٹیز کو مقررہ وقت پر جی ایف ایس کی جانب سے پروجیکٹ ڈلیور کیے گئے وہ بھی احسن اقدام ہے

ڈیفنس فیز 8کے Andulusian Banguets میں منعقدہ پروقار تقریب میں بیرون خانہ کعبہ سے آئے خاص مہمان، مختلف ممالک کے قونصلر جنرلز اورسفارت کاروں نے شرکت کی

کراچی (رپورٹ:وسیم خان) گلوبل فنانشل سولیوشنز(GFS) جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کی جانب سے سالانہ ایوارڈ تقریب DHA فیز 8 کے Andulusian Banguets میں منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب مایوس فضا ہونے اور حالات خراب ہونے کا تاثر دیا جارہا ہو اس طرح کی پروقار شاندار تقریب کاانعقاد کیا جانا قابل تعریف عمل ہے، ایک ایسی تقریب جس میں نہ صرف ملکی بلکہ بیرون ممالک اور خاص کر خانہ کعبہ سے آئے خاص مہمان مختلف اور ممالک کے قونصلر جنرل سفارت کاروں کی موجودگی اس بات کا واضح پیغام دے رہی ہے کہ کراچی کے حالات نہ صرف امن و امان بلکہ کاروباری اعتبار سے بھی سازگار ہیں آج کی اس عظیم الشان تقریب منعقد کرنے پر جی ایف ایس کے سی ای او عرفان واحد اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جی ایف ایس نے حالیہ چند برسوں میں تعمراتی صنعت میں ایک منفرد مقام بنایا ہے اور آلاٹیز کو مقررہ وقت پر جی ایف ایس کی جانب سے پروجیکٹ ڈلیور کیے گئے وہ بھی احسن اقدام ہے، محمد کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی پاکستان میں اتنا زبردست ٹیلنٹ موجود ہونے کے باوجود بھی پاکستان آئی ایم ایف کا محتاج ہے آخر اس کی کیا وجہ ہے ظاہر ہے کہ کوئی تو وجہ ہوگی دراصل اس کی وجہ یہ ہے کہ مجموعی طور پر ہم ایک قو م نظر نہیں آرہے ہیں ہم اچھے ڈاکٹر اچھے بزنس مین اچھے صنعت کار تو بن گئے ہیں مگر ایک اچھا انسان اور اچھی قوم ابھی تک نہیں بن سکے ہمیں اس جانب سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کہ چالیس سال پہلے ہم انڈونیشا، ملائشیا، بنگلہ دیش، یو اے ای، سے ہم کتنے آگے تھے اور آج کہاں کھڑے ہیں،پروقار تقریب میں بیرون خانہ کعبہ سے آئے خاص مہمان، مختلف ممالک کے قونصلر جنرلز اورسفارت کاروں نے شرکت کی۔

جو اچھا کام کرے گا اس کوسراہا جائے گا،عرفان واحد

اچھی کارکردگی پر جی ایف ایس سے وابستہ ملازمین اور ڈیلرزکےلیے ایوارڈز

جو لوگ ایوارڈ نہیں لے سکے محنت کریں تاکہ آئندہ سال حاصل کرلیں

جی ایف ایس سے وابستہ لوگ ایک فیملی کا درجہ رکھتے ہیں،سی ای او

تقریب سے مینجنگ ڈائریکٹر منصور واحد،منصور واحدنے بھی خطاب کیا

کراچی(بزنس رپورٹر) جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کی جانب سے سالانہ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی ایف ایس کے سی ای او عرفان واحد نے کہا کہ ہم نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جی ایف ایس سے وابستہ ملازمین اور ڈیلرز حضرات کو اچھی کارکردگی پر ایوارڈ ،پلاٹ اور قیمتی انعامات دینے کیلئے آج کی تقریب کا اہتمام کیا، عرفان واحد نے کہاکہ جو اچھا کام کرےگا اس کے کام کو سراہا جائے گا جو لوگ اس سال ایوارڈ نہیں لے سکے وہ محنت کریں تاکہ آئندہ سال ایوارڈ حاصل کریں ایوارڈ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے بہت مضبوط بنایا ہے وہ اپنا ہر اچھا خواب پورا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے بس اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کیلئے ہمت وحوصلہ نیک نیتنی ،ایمانداری، اپنے کام سے مخلص ہونا ضروری ہے جی ایف ایس سے وابستہ لوگ ایک فیملی کا درجہ رکھتے ہیں اور جس طرح ہم اپنی خود کی فیملی کے لئے اچھا سوچتے ہیں ہر سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں اسی طرح ہم اپنے ملازمین کو بھی سہولت فراہم کریں اور ان کے کام کو سہراے جانے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈ اور انعامات دیتے ہیں اسی عمل کے زریعے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جی ایف ایس کے مینجنگ ڈائریکٹر منصور واحد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں کامیابی کے کچھ راز ہوتے ہیں جی ایف ایس کی کامیابی میں الحمداللہ ہم سب بھائیوں کا اتفاق اتحاد یکجہتی کارفرما ہیں، اس کا کریڈٹ عبدالباسط بھائی، عرفان بھائی، محسن بھائی تینوں کو جاتا ہے، دوسری اہم بات جی ایف ایس سے وابستہ لوگوں کا مکمل ٹیم ورک ان دو چیزوں کی بدولت جی ایف ایس آج ترقی کی جانب گامزن ہے، اس موقع پر محسن واحد نے کہاکہ جب کام کرنے کی سچی لگن اور جوش ، جذبہ موجود ہو تو کامیابی کاسفر اسان ہو جاتا ہے اور اج جی ایف ایس نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی ایک برانڈ کی حیثیت رکھتا ہے عبدالباسط نے کہا کہ بس سال جی ایس ایف کی بنیاد DHA میں رکھی گئی تھی عرفان واحد نے بہت محنت کی اور اس کی لیڈر شپ میں جی ایف ایس ترقی کی منزلیں طے کررہا ہے پرفارمنس ایوارڈ دینے کا ایک اچھا سلسلہ ہے۔

ثنا فخر اور اے کے میمن کی کمپیئرنگ،ساحر علی بگا نے آواز کاجادو جگایا

کراچی(بزنس رپورٹر)جی ایف ایس سالانہ ایوارڈ تقریب میں معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور تقریب کے شرکا سے داد وصول کی تقریب کی کمپیئرنگ معروف اداکارہ ثنا فخر اور اے کے میمن نے خوش اسلوبی سے انجام دی، اس موقع پر مختلف ممالک کے قونصلر جنرل کو ایوارڑز دیاگیا جب کہ عرفان واحد نے گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کو جی ایف ایس کی اعزازی شیلڈ پیش کی، اس موقع پر بیسٹ ڈیلرز حضرات میں یعقوب میمن ،سید کاظمی ، اریب طارق محمود ، سید سعادت شیخ ، میر سعد ، قاری سجاد ،سید نعمان ،کلیم مایہ ،عروج راحیل ،اسما عثمانی، اصف گل ، محمود عالم ، فاروق عالم، سلمان ، کو ایوارڈ دیا گیا جبکہ جی ایف ایس میں بہترین کارکردگی پر طیب خان، مسلسل پانچویں مرتبہ بیسٹ ایوارڈ اف دی ایر قرار پائے انصار تاجی ، عمران عطاری، ماجد اعوان، لیاقت علی ، زبیر ہاشمی ، رانا حامد ، عمران غوری، فیصل حفیظ ، تابش علی ، خواجہ طارق حسین ، راحیل خان ،طلحہ خٹک ، حیدر خان ، داود مغل ، سید محمد حسان، سبطین جعفری، محمد علی معارفانی، نوید زبیری، عتیق الرحمن ، مجید سایانی ، فیصل میمن، عمران کپاڑیہ ، رابعہ مرزا ، علی شاہ ، نوشین ، زبیر اسلم ، رمشا کنول، انتظار حسین ،بہرام جاوید ، منصور زیدی ، معین اختر ، اسما عباس ، حرا خان ، اور دیگر شامل تھے جبکہ اداکارہ ندا یاسر، فصیل عزیز ، زاہد حسین چھایا ، ڈاکٹر عبدالباری ،ظفر عباس ، علی رضا ، کو بھی ایوارڈ یے گے اس موقع سے فنکاروں نے رقص رومی خوبصورت انداز میں پیش کیا، اس موقع پر اسد ایوب نے تمام شخصیات کی آمد پر اظہار تشکر پیش کیا مزکورہ تقریب رات گے تک جارہی رہی کثیر تعداد میں مہمانوں نے شرکت کر کہ تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

عرفان واحد مشکل صورتحال میں بھی ڈٹے رہے، فاروق ستار،فاروق میمن، بشیراوردیگرکاسلام

کراچی(بزنس رپورٹر)ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر عرفان واحد اور ان کی پوری ٹیم کو سلام پیش کرتا ہوں کیوں کہ عرفان واحد مشکل صورتحال میں بھی اپنی جگہ پر کھڑے رہے ڈٹے رہے ملک چھوڑ کر چلے نہیں گئے کراچی کی عوام نے جی ایف ایس پر اعتماد کیا اور جی ایف ایس نے بھی لوگوں کو مایوس نہیں کیا اور اب جی ایف ایس 2023 میں کامیابی کی نئےسفر پر گامزن ہے اور آنے والے دور میں مزید ترقی کرےگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں بزنس کمیونٹی نے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے آباد کے چیرمین الطاف تائی نے کہا کہ عرفان واحد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان کا وڑن شاندار ہے کسی بھی بلڈرز کیلئے اہم بات وقت پر پروجیکٹ کو الاٹیز کو ڈلیور کرنا ہے اور یہ کام عرفان واحد بخوبی انجام دے رہے ہیں ندیم جیوا نے کہا کہ عرفان واحد نہ صرف تعمیراتی شعبے میں نمایاں کام کررہے ہیں بلکہ سوشل کاموں میں بھی سرگرم ہیں اور بزنس شعبے میں انے والے ٹیلنٹ کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں اور ساتھ ہی روزگار کی فراہمی کو بھی یقینی بنارہے ہیں اورنگی ٹریڈ ایسوسی ایشن کے نائب صدر عبدالقادر شیخانی نے کہا کہ عرفان واحد کی کامیابی میں ان کی انتھک محنت ایمان داری نمایاں ہیں اس لئے کامیابی کا ملنا لازمی امر ہے منور وسان نے کہا کہ وہ عرفان واحد کو عرصے سے جانتے ہیں عرفان واحد کو نقصان بھی ہوا مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور پھر سیون ونڈر سٹی کا پروجیکٹ شروع کر کہ جنگل میں منگل کردیا طارق انٹرپرائز کے روح رواں طارق محمود نے کہا کہ وہ عرفان واحد کے مداح ہیں اور ان سے بہت زیادہ سیکھا ہے وہ ہم سب لوگوں کی محنت کو ہمیشہ سے سراہتے ارہے ہیں میری خواہش ہے کہ جس طرح ہم ان کے ساتھ کام کررہے ہیں اسی طرح ہمارے بچے بھی جی ایف ایس کے ساتھ کام کریں ملیر ٹاو¿ن پروجیکٹ کے بعد سیون ونڈر فیز ون اور ٹو میں بھرپور کام کیا مولانا آزاد جمیل نے کہا کہ آج کا یہ عظیم الشان اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ جی ایف ایس یقینی طور پر بہتر انداز سے کام کررہا ہے کثیر تعداد میں لوگوں کی موجودگی ایک حقیقت ہے اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے تعمیراتی صنعت میں جی ایف ایس پاکستان کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے فاروق میمن، بشیر میمن نے کہا کہ عرفان واحد کی لیڈر شپ میں پانچ ہزار لوگ کام کررہے ہیں اور عرفان واحد کی یہ خوبی ہے کہ وہ ان سب لوگوں کو جی ایف ایس کی ایک فیملی کی طرح ہی خیال کرتا ہے اگر ادارے کا سربراہ اچھا ہوگا اور اسٹاف بھی ایمان داری سے کام کرے گا تو کاروبار میں برکت ہوگی فلک ناز گروپ کے چیرمین فیاض الیاس نے کہا کہ وہ عرفان واحد کو آج کے شاندار ایونٹ پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ان کی کاوشیں ان کے کام کی عکاس کرتی ہے رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن کے کام کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ کام بہت نرم ہے مگر اج کا ایونٹ دیکھ کر لگا رہا ہے کہ مارکیٹ بہت گرم ہے، ایم پی اے تحریک انصاف خرم شیر زمان ، شہزاد قریشی میمن فیڈریشن پاکستان کے صدر شبیر ہارون ، حنیف موٹلانی،اختر یونس عرفا، ظفر عباس ،آصف سم سم ،جے ایس بینک کے عمران ، ڈاکٹر عبدالباری ، حسنین پردیسی، عابد مجید، ذیشان الطاف لوہیا، ندیم معاز جی، مدثر تھانوی، اظہر حسین، میاں اسلم نور ، کاظمی ،نذیر افضل چامڑیا، اور دیگر شخصیات نے عرفان واحد اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر معروف نعت خوان اور کمپیئر اسد ایوب بھی موجود تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*