Qaumi Akhbar

ہول سیلرز کے پاس دالوں کا 15 دن کا اسٹاک رہ گیا

ڈالر ریٹ بڑھانے کے باوجود دالوں کے کنٹینرز کلیئر نہیں کیے جا رہے، ہول سیلز گروسرز

ڈیمرج ڈیٹینشن نے کم قیمت دالوں کو 25 فیصد مہنگا کر دیاہے،۔عبدالرو¿ف ابراہیم

کراچی (بزنس ڈیسک )ہول سیلز گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہول سیلرز کے پاس دالوں کا 15 دن کا اسٹاک ہے۔اعلامیہ کے مطابق چیئرمین ہول سیلز گروسرز عبدالرو¿ف ابراہیم کا کہنا ہے کہ ڈالر ریٹ بڑھانے کے باوجود دالوں کے کنٹینرز کلیئر نہیں کیے جا رہے۔عبدالرو¿ف ابراہیم نے کہا کہ بینکس کھانے پینے کی اشیائ کو ترجیح کے احکامات پر عمل نہیں کر رہے، پورٹ چارجز معافی کے اعلان پر عمل نہیں ہوا۔چیئرمین ہول سیلز گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ڈیمرج ڈیٹینشن نے کم قیمت دالوں کو 25 فیصد مہنگا کر دیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version