Qaumi Akhbar

بیرون ملک سے آنیوالا نوجوان ذبح

بن قاسم کے علاقے میں اللہ بخش حمائتی گوٹھ فٹبال گراؤنڈ کے قریب گھر سے ایک شخص کی ذبح شدہ لاش ملی

مقتول صغیر بختی2 بچوں کا باپ اور 15 روز قبل ہی عمان سے ایک ماہ کی چھٹی لے کر بیوی بچوں سے ملنے آیا تھا

صغیر کو اس کے کزن مظفر ولد عاشق نے گھریلو جھگڑے کے دوران گلے پر تیز دھار آلے کا وار کرکے قتل کیا، پولیس

پولیس نے علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، جس نے خود کو گھر کے غسل خانے میں چھپا لیا تھا

:کراچی ( کرائم رپورٹر ) بن قاسم کے علاقے میں بیرون ملک سے مختصر چھٹی پر اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لیے آنے والے نوجوان کو کزن نے ذبح کردیا۔ پولیس کے مطابق اللہ بخش حمائتی گوٹھ فٹبال گراؤنڈ کے قریب گھر سے ایک شخص کی ذبح شدہ لاش ملی، جس کی شناخت 32 سالہ صغیر بختی ولد غلام شبیر کے نام سے کی گئی۔ مقتول 2 بچوں کا باپ اور 15 روز قبل ہی عمان سے ایک ماہ کی چھٹی لے کر بیوی بچوں سے ملنے آیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول کو اس کے کزن مظفر ولد عاشق نے گھریلو جھگڑے کے دوران گلے پر تیز دھار آلے کا وار کرکے قتل کردیا۔ اطلاع ملنے پر مددگار 15 پولیس فوری جائے وقوع پر پہنچی اور علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، جس نے خود کو گھر کے غسل خانے میں چھپا لیا تھا۔ مقتول کا آبائی تعلق جیکب آباد سے تھا۔ قتل کے الزام میں حراست میں لیا جانے والا ملزم مظفر مقتول کے گھر کے قریب ہی رہائش پذیر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی اہلیہ یا کوئی اور رشتے دار اگر مقدمہ درج کرانے نہیں آیا تو پولیس سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرے گی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version