Qaumi Akhbar

‏GFS کا سعودی عرب میں میگا ایونٹ

گلوبل فنانشل سولیوشنزکے مدینہ منورہ اور ریاض میں پراپرٹی ایونٹس کی تیاریاں مکمل

اوورسیز پاکستانیوں کی محفوظ سرمایہ کاری کیلیے جی ایف ایس نے اسکیمیں شروع کررکھی ہیں، عرفان واحد

سعودی عرب میں ایونٹس اسی سلسلے کی کڑی ہےں ، پروجیکٹس میں اوورسیز پاکستانیوں کےلیے بلاک بنا رہے ہیں

آج کے یادگار ایونٹ میں رئیل اسٹیٹ پراپرٹی سے وابستہ معروف شخصیات شرکت کریں گی، سی ای اوGFS

کراچی(رپورٹ،وسیم خان) گلوبل فنانشل سولیوشنز(GFS) جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کی جانب سے رئیل اسٹیٹ میگا ایونٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں ,جی ایف ایس پراپرٹی ایونٹ آج 12 جنوری برروز جمعہ شام سات بجے سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے نئیرہ بنکیوٹ ہال اسم ابن سلیمان الخالدیہ مدینہ منورہ میں منعقد ہوگا جو کہ رئیل اسٹیٹ پراپرٹی کے حوالے سے ایک یادگار میگا ایونٹ ثابت ہو گا جب کہ دوسرا میگا ایونٹ 14 جنوری برروز اتوار سعودی عرب کے شہر ریاض کے ریگیس بال روم آل قیراوان شمال ریاض میں شام پانچ بجے منعقد ہوگا ان میگا ایونٹس کے حوالے سے سی ای او GFS عرفان واحد کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے متعدد بڑے شہروں کراچی اسلام اباد ملتان پشاور میں رہائشی اور تجارتی پروجیکٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے اس کے علاوہ متعدد پروجیکٹ ایسے ہیں جو کہ الحمد اللہ ہم آلاٹیز کو ڈلیور کر چکے ہیں جی ایف ایس نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی کام کررہا ہے اور سعودی عرب میں آج میگا پراپرٹی ایونٹس کا انعقاد کیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد موجود ہے جی ایف ایس نے جو رہائشی اور تجارتی اسکیمیں شروع کررکھی ہیں ان رہائشی و تجارتی پروجیکٹس میں اوورسیز پاکستانیز اپنی سرمایہ کاری کو محفوظ بنا سکتے ہیں اور پاکستان میں اپنی فیملز کے لئے اچھی رہائش کو یقینی بنا سکتے ہیں انہوں کہا ہے کہ سعودی عرب میں آج جو ایونٹ ہونے جارہا ہے یہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ہم اپنے پروجیکٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اوورسز بلاک بنا رہے ہیں جو کہ یقینی طور پر بین الااقوامی معیار زندگی کی تمام تر آرائش و آسائش کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیے گئے ہیں انہوں نے کہا الحمد اللہ ھمارے تمام تر پروجیکٹس کو عوامی سطح پر بہت زیادہ پزیرائی ملی ہے آج کے ایونٹ میں رئیل اسٹیٹ پراپرٹی سے وابستہ معروف شخصیات شرکت کریں گی<

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version