Qaumi Akhbar

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد ، راولپنڈی، پاراچنار ، حافظ آباد، مری ، گلگت، غذر ، جہلم ، لکی مروت ، نوشہرہ ، دھیرکوٹ آزادکشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

چکوال اور گردونواح ، سوات اور مالاکنڈ ڈویژن ، بنوں اورمانسہرہ کے علاوہ پاکپتن، ننکانہ صاحب، ڈی جی خان اور راجن پور میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیےگئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلےکی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکی گہرائی173کلومیٹر تھی اور زلزلےکامرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version