Qaumi Akhbar

تھرپارکر میں مارے گئے چیتے کی ڈیڈ باڈی کراچی منتقل

ڈیڈ باڈی کو سندھ وائلڈ لائف کے میوزیم میں حنوط کرکے رکھا جائے گا

لیپرڈ کو مارنے والوں کہ خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا، وائلڈ لائف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ جنگلی حیات نے تھرپارکر میں مارے جانے والے لیپرڈ کو کراچی منتقل کردیا جسے سندھ وائلڈ لائف کے میوزیم میں حنوط کرکے رکھا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق سندھ کے علاقے اسلام کوٹ (تھرپارکر) میں نایاب نسل کے شیر (لیپرڈ) کو مارنے کا واقعہ پیش آیا، محکمہ وائلڈ لائف سندھ نے لیپرڈ کو مارنے کا نوٹس لے لیا اور لیپرڈ کو مارنے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف جاوید مہر کے مطابق لیپرڈ کی ڈیڈ باڈی تھرپارکر سے کراچی منتقل کر دی گئی، لیپرڈ کا ڈی این اے اینالائسسز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔جاوید مہر نے کہا کہ لیپرڈ کو مارنے والوں کہ خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا، گزشتہ سال اسی علاقے میں ایک اور لیپرڈ کو مارا گیا تھا، ڈی این اے کہ ذریعے دونوں جانوروں کا آپس موازنہ کیا جائے گا، مرے ہوئے لیپرڈ کو وائلڈ لائف میوزم میں حنوط کرکے رکھا جائے گا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version