Qaumi Akhbar

‏FIA کا جہانگیرترین اور علی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے کا فیصلہ

جہانگیر ترین اور علی ترین پر منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی، ایف آئی اے حکام

احکام موصول ہوتے ہی جلد اخراج مقدمہ کےلیے مجسٹریٹ سے رجوع کیا جائےگا

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیر خان ترین اور ان کے بیٹے پر بننے منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اس سلسلے میں وزارت داخلہ سے جواب مانگ لیا ہے، ایف ائی اے حکام کی جانب سے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق جہانگیر ترین اور علی ترین پر منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی۔خیال رہے کہ ایف آئی کی جانب سے جہانگیر ترین اور علی ترین پر 7 ارب روپے منی لاںڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ ایف آئی اے وزارت داخلہ کی طرف سے احکام موصول ہوتے ہی بہت جلد اخراج مقدمہ کے لیے متعلقہ مجسٹریٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version