Qaumi Akhbar

بانی ایم کیو ایم کا مسئلہ ریاست کے ساتھ ہے، گورنر سندھ

میں ریاست کے ساتھ کھڑا ہوں، جو شخص ریاست کے خلاف ہوگا اس سے بات نہیں ہوگی

کراچی روشنیوں اور معیشت کا مرکز تھا، جسے نظر لگ گئی ۔ داتا دربار پرمعاشی استحکام کی دعاکی

ساری بات نیتوں کی ہوتی ہے، سب کو اپنی نیت ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، لاہور میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کا مسئلہ ریاست کے ساتھ ہے، میں اپنی ریاست کے ساتھ کھڑا ہوں، جو شخص ریاست کے خلاف ہوگا اس سے کوئی بات نہیں ہوگی۔لاہور میں داتا دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی روشنیوں اور معیشت کا مرکز تھا، جسے نظر لگ گئی ہے، ملکی معیشت کے استحکام کے لیے دعا کی ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ لاہور سے میرا پرانا لگاو¿ ہے، جس نے لاہور نہیں دیکھا اس نے کچھ نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ ساری بات نیتوں کی ہوتی ہے، سب کو اپنی نیت ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، اتفاق کے بجائے نفاق پیدا کیا گیا تو سیاسی جماعتیں اپنا وجود کھو دیں گی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے کہا انہوں نے تحریری طور پر جو وعدے کیے انہیں پورا کیا جائے۔ پیپلز پارٹی اپنے وعدے پورے نہیں کرتی تو ایم کیو ایم والے فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ میں نے کراچی میں تمام دوستوں کو اکھٹا کرنے کی کوشش کی ہے، میری گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی سے بھی ملاقات ہوئی ہے، دو ہفتے بعد دوبارہ لاہور آو¿ں گا اور بیٹھ کر طے کریں گے ملک کو کیسے آگے لے جانا ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ میری وزیراعظم شہباز شریف سے تین ملاقاتیں ہوئی ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version