Qaumi Akhbar

تاجر کا قتل لڑکی کا تنازع نکلا

بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں تاجر رفیع اللہ کو اس کے دوست واجد نے لڑکی کے تنازع پر گولی مار کر ہلاک کیا

اسکریپ کا تاجر رفیع اللہ ڈانس پارٹی سے صبا نامی لڑکی کو دوست کی مرضی کے خلاف اپنے ساتھ لے گیا

دوست نے طیش میں آکر تعاقب کیا اور کار پر فائرنگ کرکے رفیع اللہ کو مارڈ ڈالا،صبا واجد کی سالی ہے، پولیس

پولیس کو تاحال صبا نامی لڑکی نہیں ملی، واجد کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کردی گئی ۔ ایس ایچ اورسول ارباب

: کراچی ( کرائم رپورٹر راؤ عمران ) بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں اسکریپ کے تاجر کا قتل ڈانس پارٹی میں لڑکی کا تنازعہ نکلا پولیس نے مقتول کی دوست لڑکی کے بہنوئی کو حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق بلدیہ عیدگاہ گراؤنڈ کے کے قریب گزشتہ شب کار پر فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے اسکریپ اور ڈرائی فروٹ کے تاجر رفیع اللہ کے قتل کے الزام میں مقتول کے دوست واجد کو حراست میں لے لیا ایس ایچ او غلام رسول ارباب کے مطابق قتل واقعہ ڈانس پارٹی میں ڈانسر کو ساتھ لے جانے پر جھگڑے کا شاخسانہ تھا مقتول کا دوست واجد دانس پارٹی آرگنائز کرتا تھا گزشتہ روز بھی ایک گھر میں ڈانس پارٹی ہورہی تھی مقتول پارٹی سے صبائنامی لڑکی کو اپنے ساتھ لے جان چاہتا تھا جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی رفیع اللہ دوست کی مرضی کے خلاف لڑکی صبا کو کار میں لیکر نکلا دوست نے طیش میں آکر تعاقب کیا اور کار پر فائرنگ کرکے رفیع اللہ کو ہلاک کرکے لڑکی کو لے گیا ایس ایچ او نے بتایا کہ لڑکی صباءزیر حراست واجد کی سالی ہے تاہم پولیس کو صبا نامی لڑکی نہیں ملی ہے واجد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version