Qaumi Akhbar

پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 65 اسمگل شدہ موبائل پکڑ لیے

کراچی ایئرپورٹ پر تعینات پاکستان کسٹمز حکام نے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ کسٹمز کے ترجمان کے مطابق، عملے نے چیکنگ کے عمل کے دوران ایک مشکوک مسافر کی اسکریننگ کی، جو دبئی سے کراچی ایئرپورٹ پر 65 اسمارٹ فونز کے ساتھ اترا، جس کی مالیت تقریباً 70 لاکھ روپے تھی۔ مسافر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version