Qaumi Akhbar

گیس بندش پر ہنگامے

لیاقت آباد، لیاری میراں ناکہ، نارتھ کراچی اور کورنگی کے مکینوں کا شدید احتجاج، ٹریفک کا نظام درہم برہم

لیاقت آباد ، غریب آباد پر مشتعل افراد نے سڑکوں پر ٹائر جلاکر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک معطل کردیا، اطراف کی شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام

ناگن چورنگی نارتھ کراچی پر گیس بندش پر علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے، پکوان سینٹرز اور ہوٹلوں کو فل پریشر سے گیس دینے کا الزام، حکومت کیخلاف نعرے

کورنگی، لیاری میراں ناکہ ، شیرشاہ سمیت دیگر مقامات پر گیس، بجلی ، پانی کی عدم فراہمی پر دھرنے،پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے منتشرکرایا

کراچی ( کرائم رپورٹر راؤ عمران ) الیاقت آباد لیاری میراں ناکہ،نارتھ کراچی اور کورنگی میں گیس کے تعطل پر شہری سڑکوں پر نکل آئے اھتجاج کے باعث ٹریفک معطل ہونے سے ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیا تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد ، غریب آباد میں گیس کی عدم فراہمی پر سینکڑوں مکین سرک پر نکل آئے مشتعل افراد نے بلوچ ہوٹل کے قریب سرک پر تائر جلا کر اور سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک معطل کردیا جسکے با عث حسن اسکوئر سے ناظم آبد جانیوالی سڑک ٹریفک کے لئے بند ہوگئے ٹریفک پولیس نے ٹریفک کو غریب آباد سے کریم آباد کی طرف موڑ دیا تاہم شہر کی اہم سڑکون پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس کی بندش نے نظام زندگی معطل کر کے رکھ دی ہے۔ مظاہرے کے باعث یونیورسٹی روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں ک طویل قطاریں لگ گئیں ادھرناگن چورنگی نارتھ کراچی پر گیس کہ عدم فراہمی پر علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے دو ماہ سے سیکٹر الیون سی ون سیلٹر الیوں سی 2 میں گیس بند ہے سوئج گیس عملہ کی ملی بھگت ے ناگن چورنگی کے اطراف قائم پکوان سینٹرز ۔ہوٹلوں۔ چائے خانوں کو فل پریشر سے گیس دی جا رہی ہے یو پی موڑ سیکٹر الیون سی ون ناگن چورنگی سر سید ٹاون سیکٹر الیون سی ون۔ٹو اور تھری میں گھروں مین گیس بند ہے سیکٹر الیون سی ون اقبال پلازہ اور اطراف میں تمام پکوان سینٹرز اور ہوٹلون میں گیس آتی بھی ہے اور پریشر بھی درست ہے یو پی موڑ سر سید ٹاون کلیانہ ٹاون شاد مان ٹاون میں دن میں صرف 2 سے 4 گھنٹے گیس آتی ہے صبح ناشتے دوپہر اور رات کو کھانا پکانے کے وقت بھی گیس نہیں ہوتی ہے عوام کے احتجاج کی وجہ سے ناگن چورنگی یو پی موڑ شادمان نمبر دو اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا کورنگی میں بھی گیس کی عدم فراہمی پر علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے احتجاج کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔ لیاری میراں ناکہ پل پر علاہق مکینوں کی کثیر تعداد نے جمع ہوکر علاقے میں پانی اور بجلی کے مسائل کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم نے سب سے اپنے مطالبات کیے لیکن کوئی ہماری سنوائی نہیں کررہا ہے۔ بجلی اور پانی کے مسائل نے زندگی مزید الجھا کر رکھ دی ہے۔ مظاہرے کے باعث شیر شاہ جانے والے روڈ تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کو متبادل روٹس پر بھیجا گیا۔ پولسی نے پہنچ کر مظاہرہ کو مزاکرات کے عبد منتشر کیا اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرایا۔۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version