Qaumi Akhbar

پانی بجلی بندش پر دھرنا،بدترین ٹریفک جام

لیاری کے علاقہ مکینوں کا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پانی کے بحران پر شاہین کمپلیکس پر احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین نے آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کی تمام شاہراہ بلاک کردیں، گاڑیوں کی طویل قطاریں

آرٹس کونسل ، ایم آر کیانی روڈور دین محمد وفائی روڈ پر بھی ٹریفک متاثر، متبادل راستوں پر ٹریفک موڑدیا گیا

پیپلزپارٹی لیاری کے کارکن بھی مظاہرے میں شامل، کے الیکٹرک آفس پر بھی مظاہرین کی نعرے بازی

کراچی ( کرائم رپورٹر): لیاری کے علاقہ مکینوں کا کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران کے خلاف شاہین کمپلیکس پر احتجاجی دھرنا دیا جسکے باعث آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کی تمام سرکوں پر بدترین ٹریف جام ہونے سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقہ مکینوں کا کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کی تمام شاہراہ بلاک کردی ہیں مظاہرین کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، بجلی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے علاقے میں پانی کا بھی بحران ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک پر کئی بار شکایت درج کراچکے ہیں لیکن کے الیکٹرک نے پھر بھی لوڈشیڈنگ جاری رکھا ہوا ہے اس لیے ہم نے ا?ج احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔، مظاہرین کے کے الیکٹرک کے دفتر کے سامنے روڈ کو بلاک بھی کردیا دوسری جانب مظاہرین کے مین شاہراہ پر احتجاج کے باعث سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا آئی آئی چند ریگر روڈ اور ضیاالدین احمد روڈ انٹرسیکشن پر شاہین کمپلیکس کے سامنے پیپلز پارٹی کے احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے پیپلز پارٹی لیاری اور ملحقہ علاقوں میں بجلی اور گیس کی عدم فراہمی پراحتجاج کر رہی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق آرٹس کونسل کی جانب سے آنے والے ٹریفک کو بھی پاکستان چوک کی طرف بھیج رہے ہیں ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے کہ کجھور روڈ سے آنے والی ٹریفک کو ایوان صدر کی طرف بھیج رہے ہیں مظاہرے کے باعث آئی آئی چند ریگر روڈ، ایم آر کیانی روڈ، دین محمد وفائی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے ٹریفک پولیس کے مطابق آئی آئی چند ریگر روڈ اور ضیاالدین احمد روڈ کے ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جا رہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version