Qaumi Akhbar

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی رہنما اور سابق وزیر شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے۔

شیریں مزاری کےاہلخانہ کی جانب سے ان کے شوہر ڈاکٹر تابش حاضر کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹر تابش حاضر کی نمازِ جنازہ شام 4 بجے 75 بی بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں اداکی جائےگی۔

شیریں مزاری کے شوہر ڈاکٹر تاش حاضر ماہر امراض اطفال تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version