
قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
فرانس نےسیمی فائنل میں مراکش کو دو صفر سے ہرا دیا، فرانس کی جانب سے گول ہرنانڈس اور کولو موآنی نے اسکور کیے۔
فٹبال ورلڈکپ کا فائنل اتوارکو دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان ہوگا۔