Qaumi Akhbar

پٹہ سسٹم مافیا کا ہر رکن کروڑ پتی

ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصم صدیقی نے10برسوں میں کروڑوں کی جائیدادیں بنالیں

عاصم صدیقی ایم کیو ایم لندن کے حلف یافتہ کارکن ہیں، حال میں امریکا سے سیرسپاٹے کرکے وطن واپس آئے

کرپشن کی وجہ سے عاصم صدیقی کا تبادلہ نواب شاہ کردیا گیا تھا، دو ماہ میں حکام کی منت سماجت کرکے کراچی آگئے

عاصم کی کروڑوں کی پراپرٹی کاشف للو مرحوم کے پاس بھی تھی،بدعنوانی اور کرپشن کی انتہا کے باوجود حکام کی خاموشی

کراچی ( رپورٹ اے آر ملک) ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصم صدیقی کروڑوں روپے کی پراپرٹی جس سے ماہانہ آمدنی 20 سے 25 لاکھ کرایہ وصول کرتے ہیں ADعاصم 2011 میں ایس بی سی اے میں بھرتی ہوئے اور آج کروڑوں کے مالک ہیں جبکہ پٹہ سسٹم مافیہ کے اہم رکن بھی ہیں ADعاصم صدیقی MQMلندن AMPSO کے حلف یافتہ کارکن ہیںعاصم صدیقی حال ہی میں امریکہ کا دورہ کرکے بھی آئے ہیں اور ہر سال ان کا بیرون ملک آنا جانا رہتا ہے کم وبیش کرپشن کی اس کمائی سے ان کی کرپشن کی کہانیوں اور آخری چوری 35لاکھ کی وجہ سے ایس بی سی اے ڈی جی نثار کھوڑونے ان کا ٹرانسفر اندرون سندھ نواب شاہ کردیا تھا دو ماہ سخت ترین پوسٹنگ کے بعد دوبارہ کراچی میں پوسٹنگ ہوئی دوبارہ نارتھ ناظم آباد میں پٹہ سسٹم کا اہم حصہ بن گئے ADعاصم عرف اینٹینا ان کے کروڑوں روپے کی پراپرٹی کا شف للو مرحوم کے پاس بھی کروڑوں روپے کی پراپرٹی اور کنسٹرکشن کے کام میں لگے ہوئے تھے جس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ماہانہ ہوتی تھی نئی ذمہ داریوں میں نارتھ ناظم آباد بلاک 3 سے ماہانہ 18 لاکھ روپے پٹہ سسٹم کی مد میں وصول کرکے کرپشن کا پیسہ ثاقب بن رو¿ف کو دیا جاتا ہے جبکہ نارتھ ناظم آباد کا پٹہ ثاقب بن رو¿ف کے پاس ہے کافی عرصہ دراز سے نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد اور سینٹرل کے پٹے میں تعیناتی میں جبکہ کروڑوں روپے کی کنسٹرکشن اور پٹہ کی وصولی پٹہ سسٹم سے وصول کرنے میںان کا نام بھی بہت رہا ہے جس میں ان کے جوڑی داروں میں کاشف للو مرحوم سہیل سنہارا، ناظم آباد کے معروف بلڈرز اور ثاقب بن رو¿ف آپس میں بہت اچھا گٹھ جوڑ رہا ہے جس میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا پیسہ آپس میں لین دین کرتے ہیںجہاں ایک طرف ڈاکٹر عاصم ضلع سینٹرل کو ماڈل ٹاو¿ن بنانے کے طور لگے ہوئے ہیں جبکہ یہ کرپٹ اور مضبوط پٹہ سسٹم مافیا کرپشن کرنے میں مصروف عمل ہیں یہ پٹہ سسٹم میں دیدہ دلیری کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات ،پورشن اور چھتوں کی ڈھلائی تک میں مصروف عمل ہیں، ان کی بڑی کرپشن کے بعد بھی متعلقہ ادارے اینٹی کرپشن اور دیگر ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ناجائز پٹہ سسٹم پورشن مافیا سہیل سنہارا، اور ثاقب بن رو¿ف کی کرپشن کی کہانی ڈسٹرکٹ سینٹرل سے لیکر ڈیفنس ، کلفٹن اور خیابان سحر کے بنگلوں تک کی کہانی آپ کو بہت جلد ملاحظہ کریںگے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version