Qaumi Akhbar

ترکی میں زوردار دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی

استنبول : ترکیہ کے استقلال ایونیو میں زور دار دھماکا ہوا جس میں 5 افراد کے جاں بحق اور 12 کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شہر استنبول کے علاقے استقلال ایونیو میں زورد دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا۔

ایمبولینسوں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو جائے حادثہ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جب کہ پولیس غیر متعلقہ افراد کو وقوعہ پر جانے سے روک رہے ہیں۔ جس جگہ دھماکا ہوا وہاں کافی تعداد میں راہگیر موجود تھے اور یہ مصروف ترین علاقہ ہے۔

https://qaumiakhbar.com/wp-content/uploads/2022/11/49r25jj6wxoipxiu.mp4

اب تک دھماکے میں 12 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں اور تاہم استنبول کے گورنر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ دھماکے میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں لیکن انھوں نے تعداد نہیں بتائی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے غیر مصدقہ اطلاع دی ہے کہ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوسکتی ہے۔

https://qaumiakhbar.com/wp-content/uploads/2022/11/998zdbl_hu5a3gb9.mp4

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اب تک دھماکے کے مواد اور نوعیت سے متعلق معلومات نہیں مل سکیں۔ پہلی ترجیح زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی ہے۔

ترک صدر طیب اردوان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں داعش نے کئی بار خود کش حملے کیے ہیں اور 2017 میں ایک نائٹ کلب میں مسلح افراد کے حملے میں 39 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

https://qaumiakhbar.com/wp-content/uploads/2022/11/mbrnyzbrhzombafl.mp4
اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version