
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بدعنوان اور کرپٹ افسران پر مہربان
پٹہ سسٹم نے ریحان جیسے بدعنوان اور معطل شدہ افسر کو اربوں روپے کمانے کے مواقع فراہم کردیئے
ریحان ڈی جی ایس بی سی اے فرنٹ مین ہونے کے ساتھ ساتھ سنگل ونڈو ڈیمو لیشن کے انچارج بھی ہیں
بہادرآباد ‘پی ای سی ایچ ایس محمد علی سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات اور شادی ہالز سے کروڑوں کما چکے ہیں
کراچی ( رپورٹ اے آر ملک)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں سائیں سرکار کی مہر بانیاں سپریم کورٹ سے 2020 میں سسپینڈ کئے جانے والے ریحان جیسے افسران پٹہ سسٹم کے ذریعے کروڑوں اور اربوںتک بنا رہے ہیںریحان ڈی جی ایس بی سی اے فرنٹ مین ہونے کے ساتھ ساتھ سنگل ونڈو ڈیمو لیشن کے انچارج بھی ہیں عہدے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیں لیکن دوعہدوں پر مزید کام سرانجام دے رہے ہیں۔جبکہ سپریم کورٹ آرڈر کے مطابق آفیشیٹنگ نہیں ہونی چاہیے جس کا جو عہدہ ہے اس کو اسی عہدے پر کام کرنے کی ہدایات دیںگزشتہ 3 سالوں میں بہادرآباد ‘پی ای سی ایچ ایس’شاہراہ فیصل ‘ محمد علی سوسائٹی میں ناجائز کنسٹرکشن اور شادی ہالز بلکہ ہر شادی ہال سے 1 سے ڈیڑھ کروڑ کما چکے ہیں۔ ڈی جی کے عہدے پر بیٹھ کر کروڑوں کا بھتہ وصول کررہے ہیں۔ ریحا ن سنگل ونڈو ڈیمو لیشن کے انچارج کی حیثیت سے بل دے کر پیسے وصول کررہا ہے ‘ جو کہ قومی خزانے کو شدید نقصان پہنچار ہے ہیں۔ یہ بات واضح کرنا ضروری ہے ایف آئی اے ‘ نیب ‘ اینٹی کرپشن ونگ کے افسران خاموش ان کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے۔