Qaumi Akhbar

کراچی میں خاتون نے شوہر سے 18 تولے سونا اور 21 لاکھ روپے لوٹ لیے

کراچی میں شادی کے صرف چار ماہ بعد بیوی شوہر کو لاکھوں روپے کا چونا لگا کر فرار ہو گئی۔

متاثرہ شخص کاظم کی جانب سے اپنی بیوی کے خلاف درج کرائے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ فاطمہ سے چار ماہ قبل شادی کی تھی، شادی پر فاطمہ کے باپ نےحق مہر کے نام پر 50 لاکھ روپے لیے، دیگر شادیوں کے انکشاف پر ملزمہ والدین کے ہمراہ فرار ہو گئی۔

درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ گھر سے 18 تولے سونا اور 21 لاکھ روپے لے کر فرار ہوئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version