شمعون عباسی نے پریانکا کیساتھ فلم کرنے سے کیوں معذرت کی تھی؟

معروف اداکار، ہدایت کار اور اسکرین رائٹر شمعون عباسی نے بالی وڈ سے فلم کی پیشکش کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اداکار ایک ویب شو میں شریک ہوئے جس میں ان سے ماضی میں بھارتی فلموں کی آفر سے متعلق سوال کیا گیا۔

شمعون عباسی نے بتایا کہ انہیں بالی وڈ کے مایہ ناز ڈائریکٹر وِشال بھاردواج نے فلم کی پیشکش کی تھی۔

دوران انٹرویو اداکار کا کہنا تھا کہ مجھ سے 2 بار رابطہ کیا گیا، پہلی مرتبہ وشال بھاردواج چاہتے تھے کہ میں ان کی فلم میں کام کروں جس میں  میرے مدمقابل پریانکا چوپڑا تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فلم وقت کی کمی کی وجہ سے میں نہیں کرسکا تھا کیونکہ اس وقت میں پہلے ہی پاکستانی فلم ‘وار’ کی عکسبندی میں مصروف تھا،  میرا اور پریانکا کا وقت سیٹ نہیں ہو پارہا تھا، جس کی وجہ سے مجھے معذرت کرنی پڑی۔

شمعون نے بتایا کہ دوسری بار ہدایت کار رام گوپال ورما کی جانب سے مجھے فلم کی پیشکش ہوئی تھی، وہ چاہتے تھے کہ میں ان کی ٹیم کے ساتھ 6 سے 7 ماہ کا عرصہ گزاروں، ان کا مقصد تھا کہ پاکستانی اداکار ان کی انڈسٹری کے بارے میں ہر طرح سے آگاہ ہو، لیکن میرے پاس اس کے لیے وقت نہیں تھا۔

واضح رہے کہ وِشال بھاردواج کی مقبول فلموں میں چاچی 420، حیدر اور اومکارہ شامل ہیں جب کہ رام گوپال ورما نے ستیا، کمپنی اور بھوت جیسی فلمیں بنائی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*