Qaumi Akhbar

ایک چور جس کی چوری ثابت ہوگئی اس کیلئےکون باہر نکلےگا: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ ایک چور جس کی چوری ثابت ہوگئی ہے اس کے لیےکون باہر نکلےگا۔

لندن میں جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر طنز کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب کوئی احتجاج کرنے نہیں نکلا تو شام کو شرمندگی سےکہہ دیا کہ احتجاج کی کال واپس لے رہا ہوں۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ احتجاج ہوا ہی کون سا تھا جسے آپ نے ختم کرانا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version