Qaumi Akhbar

بابر اعظم بطور کپتان شاندار روایات چھوڑ کر جانے کے خواہش مند

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رواں سال ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کے مختلف کومبینیشن آزمانے کا اعلان کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایک ایسا متاثر کن قومی اسکواڈ تشکیل دینا چاہتے ہیں جو آئندہ 10 سے 15 برسوں کے دوران کارکردگی کے حوالے سے اچھی روایات چھوڑے۔

اخبار کی خبر کے مطابق بابر اعظم نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اس سال ہماری ٹیم کا بہت مصروف شیڈول ہے، اس دوران ہم عالمی ٹی20 ورلڈ کپ بھی کھیلیں گے، اس دوران ہم میگا ایونٹ میں بہترین ٹیم میدان میں اتارنے کے لیے مختلف کمبی نیشنز آزمائیں گے۔

اکتوبر-نومبر کے دوران آسٹریلیا میں ہونے والے میگا ایونٹ کے لیے بابر اعظم کا ایک خواب ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version