Qaumi Akhbar

بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی روک دی گئی

حکومت نے بڑے پیمانے پر بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی روک دی ہے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت گزشتہ 4 سالوں کی ’معاشی بدانتظامی‘ کو درست کرنے کے لیے سخت فیصلے کرنے سے پہلے اقتصادی اور مالیاتی ذخیرہ اندوزی کے لیے اعلیٰ عدلیہ، فوج اور کاروباری قیادت کو تفصیلی بریفنگ دینے پر غور کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم ملک کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں لیکن عمران خان کی 4 سالہ معاشی بدانتظامی کا بوجھ ایک سال میں ہمارے کندھوں پر نہ ڈالیں، اگر ہم ان کی ناکامیوں کے لیے جوابدہ ہوئے تو ہم صفر ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی 75 سالہ تاریخ میں پی ٹی آئی حکومت کی ’تباہ کن پالیسیوں‘ کی نظیر نہیں ملتی اور اس کا بوجھ اس مرحلے پر پہنچ گیا ہے کہ پہلی بار وزارت خزانہ نے ریکارڈ خسارے پر قابو پانے کے لیے مالی سال کی مکمل آخری سہ ماہی میں ترقیاتی پروگرامز کے لیے صفر مالیاتی رقم مختص کی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version