Qaumi Akhbar

پی ٹی آئی کے مارچ پر حکومت کی 14 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ‘حقیقی آزادی مارچ’ پر دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حکومت کی 14 کروڑ 90 لاکھ روپے لاگت آئی۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ پولیس حکام کی جانب سے حکومت کو تحریری درخواست بھیجنے کے بعد یہ رقم پولیس کو جاری کی گئی۔

اس سلسلے میں بارہا کوششوں کے باوجود انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ڈاکٹر اکبر ناصر خان سے تبصرے کے لیے رابطہ نہیں ہو سکے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version