Qaumi Akhbar

سلمان خان کا اپنی آواز میں گایا ہوا نیا گانا ریلیز

بالی ووڈ کے سلو میاں کا اپنی آواز میں گایا ہوا گانا آج کی تاریخ میں ریلیز کردیا گیا ہے۔اداکارہ سلمان خاننے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس گانے کے ریلیز ہونے کے متعلق بتایا ہے جو کہ ایک ویڈیو پر مشتمل ہے۔

اداکار کا یہ گانا ریلیز ہوتے ہٹ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔

اداکار سلمان خان کا یہ گانا انہوں نے اپنی آواز میں ریکارڈ کیا ہے جبکہ وہ اس گانے میں ڈانس کرتے ہوئے بھی نظر آئیں گے۔

ڈانس ود می، سلمان خان نے گایا ہے جبکہ اس کی کمپوزیشن ان کے قریبی دوست ساجد واجد نے کی ہے ۔

گانے کے ٹیزر میں اداکار سلمان خان کو ایک منفرد اسٹائل میں دیکھا جاسکتا ہے جو کہ گانے میں ناچتے اور گاتے ہوئے نظر  آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکار سلمان خان کو اداکار کے ساتھ ساتھ گانے کا بھی بہت شوق ہے جو کہ انہوں نے پورا کرنے کے لئے اپنی ایک آڈیو ویڈیو ریلیز کی ہے۔

 اس سے قبل بھی اداکار کا گایا ہوا گانا ’ہیرو‘ کافی مشہور ہوا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version