Qaumi Akhbar

پولیس نے لاہور سے اغوا ہونے والی طالبہ کو پاکپتن سے بازیاب کرالیا

گزشتہ روز پولیس نے لاہور ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ پاکپتن سے اغوا ہونے والی لڑکی کو شادباغ سے بازیاب کروالیا گیا ہے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے گزشتہ روز لاہور کے علاقے شادباغ سے لڑکی کے اغوا کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے رات 8 بجے پہلی سماعت کی تھی۔

دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب، آئی جی پی سردار راؤ، اور سی سی پی او بلال صدیقی کمیانا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

پولیس کی جانب سے لڑکی کے والد کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالتی استفسار پر لڑکی کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version