Qaumi Akhbar

حکومت کا ہفتے میں کام کے دن کم کرنے پر غور

بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تیل کی کھپت اور درآمدی بل میں اضافے کے باعث حکومت ہفتے میں کام کے دنوں میں کمی کے ذریعے ایندھن کی بچت کے امکان کا جائزہ لے رہی ہے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسے اس طرح تقریباً 27 ارب ڈالر تک کا سالانہ زرمبادلہ بچانے کی امید ہے۔

یہ تخمینے کام کے دنوں اور ایندھن کی بچت کے حوالے سے تین مختلف منظرناموں پر مبنی ہیں جو کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈیڑھ ارب سے 2 ارب 27 کروڑ ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت کے لیے تیار کیے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version