Qaumi Akhbar

وزیراعظم نے سولر پینلز پر عائد 17 فیصد جی ایس ٹی ختم کردیا

متبادل توانائی کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ سولر پینلز پر 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر یہ ملک کی تیل کی درآمد کے 20 ارب ڈالر کے بل کو کم کرنے کا واحد راستہ ہے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے یہ اعلان وزیراعلیٰ ہاؤس میں کراچی کے صنعتکاروں اور تاجروں کے ساتھ اجلاس کے دوران ہوا جس میں معیشت کے اہم مسائل اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات تجویز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس سے تقریباً آدھے گھنٹے کے خطاب کے بعد وزیر اعظم نے تاجروں کو تجاویز اور سوالات کی دعوت دی جن میں سے کچھ پر فوری احکامات اور دیگر پر نظرثانی کا وعدہ کیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version