Qaumi Akhbar

قومی اسمبلی میں مالیاتی ذمہ داری اور قرض کی حد سے متعلق ترمیمی بل منظور

قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے مختصر گروپ سمیت اراکین قومی اسمبلی کی بھاری اکثریت سے مالی ذمہ داری اور حد قرض ( ایف آر ڈی ایل) ترمیمی بل 2022 منظور کرلیا۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ بل اسمبلی کے اصل ایجنڈے میں نہیں تھا، تاہم وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے اراکین کے احتجاج کے دوران ضمنی ایجنڈے کے ذریعے اس بل کو منظوری کے لیے پیش کیا تھا۔

ترمیمی بل حکومت کے قرضوں کی مؤثر منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے لیے مینڈیٹ فراہم کرنے سمیت وسائل کے ساتھ ڈیبٹ آفس کو مضبوط کرے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version