Qaumi Akhbar

وزیرخارجہ بلاول کی ترک ہم منصب سے پہلی ملاقات، معاشی تعلقات مضبوط کرنے کا عزم

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری اور ترک وزیرخارجہ میولت کاوس اوغلو نے اپنی پہلی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بلاول بھٹوزرداری اور ترک وزیرخارجہ کے درمیان گلوبل فوڈ سیکیورٹی کو لاحق خطرات پر ہونے والی وزارتی کانفرنس کے دوران غیررسمی ملاقات ہوئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version