Qaumi Akhbar

امریکا میں موجود بلاول بھٹو کا عمران خان کے دورہ ماسکو کا دفاع

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے دورہ ماسکو کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے پاس یہ جاننے کا کوئی طریقہ نہیں تھا کہ جس دن وہ روس کے دارالحکومت پہنچیں گے روس یوکرین پر حملہ کر دے گا۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے یہ ریمارکس اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہے جب ایک صحافی نے عمران خان کے 24 فروری کو ماسکو کے دورے کی طرف ان کی توجہ مبذول کرائی اور پوچھا کہ نئی حکومت اپنے پیشروؤں کی ‘غلطیوں’ کو کیسے سدھارنے جا رہی ہے۔

جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جہاں تک سابق وزیراعظم کے دورہ روس کا تعلق ہے، میں پاکستان کے سابق وزیراعظم کا مکمل دفاع کروں گا، انہوں نے یہ دورہ اپنی خارجہ پالیسی کے حصے کے طور پر کیا اور یہ جانے بغیر کہ کوئی بھی نفسیاتی نہیں ہے، کسی کے پاس چھٹی حس نہیں ہے، ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے جس سے ہم یہ جان سکتے ہوں کہ یہ وہ وقت ہوگا جب موجودہ تنازع شروع ہوگا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version