Qaumi Akhbar

طالبان کی خواتین ٹی وی پریزینٹرز کو چہرہ ڈھانپننے کی ہدایت

افغانستان میں طالبان حکام نے ٹیلی ویژن کے نشریاتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مقامی اسٹیشنوں پر آن ایئر آنے والی خواتین اپنے چہروں کو ڈھانپیں۔

اخبار میں شائع ہونے والی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام اس کے چند روز بعد سامنے آیا ہے جب حکام نے خواتین کو عوامی مقامات پر اپنے چہرے کو ڈھانپنے کا حکم دیا تھا۔

طالبان کی ماضی کی سخت گیر حکمرانی کی پالیسی کی جانب واپسی اور پابندیوں میں اضافے سے اندرون و بیرون ملک غصہ پایا جا رہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version