Qaumi Akhbar

کراچی یونیورسٹی میں رینجرز اہلکار کی طالب علم کے ساتھ بدتمیزی پر انکوائری کا حکم

کراچی یونیورسٹی کے طالب علم کے ساتھ رینجرز اہلکار کی مبینہ بدسلوکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل رینجرز کی کراچی یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ ایک ملاقات کے سلسلے میں یونیورسٹی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت اقدامات پر ایک طالب علم نے رینجرز افسر سے بحث کی جس پر اس نے طالب علم کو تھپڑ رسید کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز کے اعلیٰ حکام کی اساتذہ اور انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کا مقصد یہ تھا کہ معاشرے کو متاثر کرنے والی نئی قسم کی انتہا پسندی سے کیسے نمٹا جائے جو خودکش حملوں کا سبب بنتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version