Qaumi Akhbar

بلاول بھٹو کے دورے سے قبل پاکستان اور امریکا کے درمیان سیکیورٹی امور پر مذاکرات مکمل

امریکی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات سے چند روز قبل دونوں ممالک نے واشنگٹن میں سیکیورٹی امور پر مذاکرات مکمل کر لیے ہیں۔

اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خفیہ ادارے انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل ندیم انجم رواں ہفتے واشنگٹن میں 3 روز گزارے جہاں انہوں نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم جے برنس سے ملاقات کی۔

دونوں ممالک نے تاحال ملاقات میں ہونے والی گفتگو کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں مگر خیال کیا جا رہا ہے کہ ملاقات میں بات چیت کا مزکر دو طرفہ سیکیورٹی خدشات اور افغانستان کے حالات رہے ہوں گے کیونکہ امریکا کا یہ ماننا ہے کہ افغانستان کو مستحکم کرنے میں پاکستان مدد کر سکتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version