Qaumi Akhbar

خطاب براہ راست دکھانے کے باوجود عمران خان کا میڈیا پر بلیک آؤٹ کا الزام

ورکرز کنونشن سے عمران خان کا خطاب تمام چینلز نے براہ راست دکھایا لیکن اس کے باوجود چیئرمین تحریک انصاف نے میڈیا پر بلیک آؤٹ کا الزام عائد کر دیا۔

گزشتہ روز عمران خان نے لاہور میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ن لیگ کا ایجنٹ قرار دیا تھا۔

تقریبا تمام نیوز چینلز نے عمران خان کا خطاب براہ راست دکھایا لیکن خطاب کے دوران عمران خان نے میڈیا پر تحریک انصاف کا بلیک آؤٹ کرنے کا الزام لگا دیا۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ان کے دورِ حکومت میں میڈیا آزاد تھا، 80 فیصد پروگرام حکومت کے خلاف چلتے تھے، آج آزادی اظہار کی آواز اٹھانے والے کہاں ہیں؟

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version