Qaumi Akhbar

ملک میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر حکومت ان ایکشن

ملک میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر حکومت نے فوری اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آج اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں پاور ڈویژن کے سیکرٹری سمیت متعلقہ وزراء شرکت کرینگے۔

اجلا س میں وزارت توانائی کی جانب سے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے سے متعلق رپورٹ پیش کی جائیگی جبکہ بڑھتی لوڈشیڈنگ کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version