Qaumi Akhbar

خواجہ آصف کا بغیر پروٹوکول سیالکوٹ کی سڑکوں پر گشت

وزیر دفاع خواجہ آصف کے سیالکوٹ کی سڑکوں پر بغیر پروٹوکول کے گشت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

خواجہ آصف کی سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں انہیں بغیر پروٹوکول سڑکوں پر عوام سے ہاتھ ملاتے، دکانداروں سے بات چیت کرتے ، کاروبار  سے متعلق پوچھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’سیالکوٹ کی گلیوں میں گھومنا، لوگوں سے ملنا، اس کے اور اس کے لوگوں کے درمیان کوئی ریاستی سیکیورٹی پروٹوکول نہیں۔‘

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version