Qaumi Akhbar

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 26 اپریل سے یکم مئی تک کراچی میں گرمی کی شدت زائد محسوس کی جائے گی اور  اس دوران درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری سینٹی کو چھوسکتا ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ کسی دن درجہ حرارت 40  ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی جانے کا امکان ہے جب کہ شہر میں دن کے اوقات میں ہواؤں کی رفتار کم رہے گی تاہم دن کے بیشتر حصے میں مغرب اور شمال مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version