Qaumi Akhbar

فواد چوہدری ٹوئٹر پر تاحال وفاقی وزیر برقرار

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد جہاں عمران خان وزیر اعظم نہ رہے وہیں حکومت کے خاتمے کے بعد تمام وفاقی وزرا بھی وزارت کے عہدے سے فارغ ہوگئے۔

پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد عمران خان سمیت کئی وفاقی وزرا کے ٹوئٹر بائیو میں لفظ سابق کی تبدیلی دیکھنے میں آچکی ہے تاہم سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری خود کو  ٹوئٹر پر تاحال وفاقی وزیر برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

فواد چوہدری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو وہاں اب بھی وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، وزیر قانون درج ہے۔

ٹوئٹر پر فواد چوہدری کے 5 ملین فالوورز ہیں، یہی نہیں حکومت کے خاتمے کے بعد فواد چوہدری کی جانب سے متعدد ٹوئٹ بھی کی جاچکی ہیں لیکن اس  کے باوجود بھی انہوں نے اپنی ٹوئٹر بائیو میں تبدیلی نہیں کی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت  کے بعد اب شہباز شریف کی کابینہ میں وزیر  اطلاعات کا قلمدان مریم اورنگزیب کو دیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version