Qaumi Akhbar

وزیراعظم آفس کا نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ کیا ہے؟

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی حکومت کو وزیراعظم آفس کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل دینے سے انکار کے بعد وزیراعظم آفس کا نیا اکاؤنٹ بنا لیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے 11 اپریل  2022 کو حلف اٹھایا تھا اور انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کی حکومت کسی کو بھی انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنائے گی، پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

تاہم ایک خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم آفس کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نئی حکومت کے سپرد کرنے کے انکار کر دیا ہے اور بعدازاں پی ٹی آئی نے PakPMO کے نام سے بنایا گیا وزیراعظم ہاؤس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ آرکاؤیڈ لکھ کر اسے بند کر دیا۔حریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم آفس کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل بند ہونے کے بعد نئی حکومت نے نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ تشکیل دیدیا ہے۔

حکومت کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کا تشکیل دیا گیا نیا اکاؤنٹ PMO_PK کے نام سے ہے جس کی پروفائل پر شہباز شریف کی تصویر بھی لگی ہوئی ہے جبکہ ہیڈر میں وزیراعظم ہاؤس نظر آ رہا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے اکاؤنٹ کو اب تک 43 ہزار سے زائد لوگ فالو کر چکے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version