
محکمہ موسمیات نے ملک میں پوسٹ مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات سے 3 اکتوبر کے دوران موسلادھار بارش کا امکان ہے اور اس دوران کراچی میں آندھی، جھکڑ چلنے کے ساتھ تیزبارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ بالائی علاقوں پر آج رات سے اثرانداز ہونا شروع ہو جائے گا، ہوا کا کم دباؤ اس وقت خلیج کچھ میں موجود ہے۔
گزشتہ روز شہر قائد میں ہونے والی بارش کے باعث کراچی ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوا، ملکی اور غیرملکی پرواز ہوائی اڈے پر لینڈ نہ کرسکی۔
ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے سبب ویتنام سے آنے والی کارگو پرواز کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ نہ کرسکی، لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 305 بھی لینڈ کرنے سے قاصر رہی۔
