Qaumi Akhbar

وزیراعظم کی جانب سے بھارت کی تعریف پر بھارتی میڈیا میں زبردست پذیرائی

وزیر اعظم عمران خان کی بھارت کو خود دار اورخارجہ پالیسی کو آزاد کہہ کر تعریفیں کرنے پر بھارتی میڈیا ، اخبارات اور نیوز چینلزپر زبردست پذیرائی ہوئی۔

وزیراعظم کے خطاب پر بھارتی اور پاکستانی مبصرین نے تبصرے کیے جس میں کسی نے کہا کہ جتنی بھارت کی تعریفیں کیں، لگ رہا تھا عمران خان نہیں، سلمان خان خطاب کررہا ہے۔ 

ایک نے لکھا ویل ڈن مودی کتنے پیسے دیے، عمران خان کو ایسی پبلسٹی کے لیے۔ ایسی پبلسٹی تو انڈیا کی کسی نے نہیں کی۔

ایک نے تبصرہ کیا کہ ویل ڈن انڈیا، اسی وزیر اعظم سے وہ بھی کام کروا دیا کہ اس نے کشمیر کے حق میں تحریک نہیں چلائی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version