Qaumi Akhbar

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کی پاکستانی سیاست میں دلچسپی

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے پاکستان کی قومی اسمبلی کی بحالی اور ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو سراہا ہے۔

پاکستان کی سپریم کورٹ نے جمعرات کو اپنے تاریخی فیصلے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت کے فیصلے کے بعد سوارا بھاسکر نے ٹوئٹر پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی تعریف کی۔

سوارا بھاسکر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ اپنے ملک اور شہریوں کے لیے کھڑی ہے نہ کہ اپنی حکومت کے لیے۔‘

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تو یہی ظاہر کررہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version