Qaumi Akhbar

کراچی میں آج شدید گرمی کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات  نے آج کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔

چیف  میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ آج شہر کا پارہ 42  یا اس سے زائد کو  بھی چھو سکتا ہے اور آج کادن پچھلے دنوں کے مقابلے میں زیادہ گرم گزرےگا۔

سردارسرفراز نے کہا کہ شہر میں سمندری ہوائیں معمول کے مطابق نہیں چل رہیں،  شمال مغرب سے بلوچستان کی گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کل سے شہر کے درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے، اور درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے جب کہ 14 اپریل سے ایک بار پھر موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version