الیکٹرک گاڑیاں خریدیں اور ہزاروں یورو پائیں

اٹلی میں الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پر شہریوں کو مالی فائدہ دینے کا اعلان کیا گیا   ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کی حکومت  نے آئندہ 3  سالوں کے لیے الیکٹرک گاڑیوں پر 70 کروڑ ڈالر کے  پیکج  کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری حکم نامےکے تحت  کم  آلودگی  پھیلانےوالی الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیوں کی خریداری پر صارف کو  2  سے 3 ہزاریورو  بونس ملےگا۔

اٹلی میں حکومتی اقدام کو جہاں بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے وہیں اس اعلان کے بعد الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*