Qaumi Akhbar

آسٹریلوی کپتان کی دلچسپ الفاظ میں بابر کی بیٹنگ کی تعریف

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جارحانہ بلے بازی کی انوکھے انداز میں تعریف کی ہے۔

گزشتہ روز سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد جب ایرون فنچ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تو اس موقع پر انہوں نے بابر اعظم کے لیے کچھ ایسے جملے کہے جس نے شائقین کرکٹ کے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔

ایرون فنچ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ ہمیں اب کچھ عرصے تک بابر کو بولنگ نہیں کروانی پڑے گی۔

ایرون فنچ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہا کہ یہ بلاشبہ ایک یادگار دورہ تھا،  آسٹریلیا کے لیے یہ دورہ بہت اچھا رہا کیونکہ بہت سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع ملا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جب ایرون فنچ نے بابر کے لیے تعریفی کلمات کہے ہوں، اس سے قبل بھی وہ بارہا کپتان کی بیٹنگ کو سراہتے رہیں ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version