Qaumi Akhbar

سندھ رینجرز نے ایاز موتی والا کو بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رینجرز کی کارروائی، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان میں ملوث ایاز موتی والا گرفتار۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق، "موتی والا بھتے کی رقم کے لیے بلڈرز کو بلیک میل کرتا تھا اور ان مجرمانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی خصوصی ٹیم کا حصہ ہونے کا بہانہ کرتا تھا”۔ رینجرز نے اسے مزید تفتیش اور کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version