Qaumi Akhbar

یوٹیوب نے معروف اسکالر ڈاکٹر اسرار کا چینل بند کردیا

عالمی سطح پر ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب نے یہود مخالف لیکچرز کو  بنیاد بناکر  معروف اسکالر  ڈاکٹر اسرار کا  یوٹیوب چینل  معطل کردیا۔

ڈاکٹر اسرار کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد 3 ملین (30 لاکھ ) کے قریب ہے جب کہ ان کے لیکچرز کو سننے والوں  اور سراہنے والوں کی بڑی تعداد  موجود ہے۔

یوٹیوب نے ڈاکٹر اسرار احمد کے چینل کے خلاف ایکشن کا فیصلہ  اخبار جیوش کرونیکل میں ڈاکٹر اسرار کے خلاف مختلف رپورٹس شائع ہونے کے بعد کیا۔

رپورٹس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ٹیکساس میں یہودی عبادت خانے کو یرغمال بنانے والا برطانوی نژاد پاکستانی ملک فیصل اکرام ڈاکٹر اسرار کے لیکچرز سے متاثر تھا۔

یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹر اسرار کے دو چینلز  کو نفرت انگیز اور تشدد سے متعلق پالیسیوں کی خلاف ورزی پر بند  کیا گیا ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے معروف اسکالر کا چینل معطل کیے جانے کے بعد ان کے چاہنے والے سیخ پا ہیں جن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اسرار احمد عظیم اسکالر ہیں جنہوں نے کبھی بھی تشدد کی تبلیغ نہیں کی، وہ ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کو تعلیم اور نئی ٹیکنالوجی کے حصول کی ترغیب دیتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version