Qaumi Akhbar

وزیراعظم نے ملک کے مستقبل کیلئے نوجوانوں کو احتجاج کی کال دے دی

وزیراعظم عمران خان عوام سے براہ راست خطاب کررہے ہیں۔

حکومت گرانے کے لیے بکروں کی طرح نیلامی ہورہی ہے، حکومت کے خلاف عالمی سازش ہورہی ہے۔

وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی کہ اس سازش کے خلاف اپنے مستقبل کے لیے احتجاج کریں ، اگر ان کی سازش کامیاب ہوگئی تو کسی بھی باہر کی قوت ناپسند پاکستانی حکومت کو پیسوں کے ذریعے گرادے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک آج اہم دوراہے پر کھڑا ہے، عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کدھ کھڑے ہوتے ہیں، نیوٹرل ہونے کا مطلب ہے کہ آپ برائی کے خلاف کھڑے ہیں، ہمیں اچھائی کے ساتھ کھڑا ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version