کاروبار
کراچی سمیت ملک بھر میں چینی کی قیمت میں اضافہ
by
Web Desk
July 12, 2025
Sugar Prices Continue to Rise in Pakistan
حکومت کی جانب سے چینی درآمد کے فیصلے کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافہ جاری ہے،
کراچی میں چینی کی قیمت میں اضافہ:
جنگ نیوز کے مطابق کراچی میں ہول سیل بازاروں میں فی کلو چینی 178 روپے کی ہے جبکہ ریٹیل سطح پر چینی 190 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ شہر کے چند علاقوں میں چینی 200 روپے کلو بھی فروخت کی جارہی ہے۔
لاہور میں بھی چینی مہنگی:
میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور میں چینی کی ہول سیل قیمت 179 روپے ہوگئی ہے جبکہ پرچون کی دکانوں میں چینی 185 سے 190 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے، قلت کے باعث چینی مزید مہنگی ہونے کا بھی امکان ہے۔
کوئٹہ میں بھی چینی مہنگی:
علاوہ ازیں کوئٹہ میں بھی چینی کی فی کلو قیمت میں بدستور اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، رواں ہفتے چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہونے کے بعد چینی 190 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے دوران چینی کی ریٹیل میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، ڈیمانڈ اور سپلائی کے فرق کے باعث قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
Times Of Karachi

مزید پڑھیں:کراچی سمیت ملک بھر میں چینی مزید مہنگی، فی کلو کتنے کی ہوگئی؟
پشاور میں چینی کی قیمت میں 20 روپے اضافہ:
پشاور میں 2 ہفتوں میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 سے 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دکاندار کا کہنا ہے کہ پرچون میں چینی 190 سے200 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
راولپنڈی میں بھی چینی کی قیمت میں اضافہ:
اسی طرح راولپنڈی میں بھی چینی کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 182 سے 185 روپے ہے۔ 50 کلو چینی کی بوری کی قیمت 9 ہزار سے ساڑھے 9 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ جنگ نیوز مطابق کے مطابق درآمد شدہ چینی کے مارکیٹ تک پہنچنے تک قیمتوں میں اضافہ ہوگا، مارکیٹ میں چینی کی قیمت 200 روپے سے بڑھ سکتی ہے۔